حلف کے ایک ہفتہ بعد بھی محکمے الاٹ نہ ہونے پر وزراء کا وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ
اسلام آباد(آئی این پی ) نئے وفاقی وز راء اکرم خان درانی‘ سینیٹر عباس آفریدی اور وزیر مملکت مولانا عبدالغفور حیدری نے حلف اٹھانے کے ایک ہفتہ بعد بھی اپنے محکموں کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پروزیر اعظم نواز شریف سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سینٹ میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر وفاقی وزیر عباس آفریدی نے منگل کو وزیر اعظم نواز شریف کے سیکرٹری جاوید اسلم سے ملاقات کی اور اپنے محکمے سے متعلق بات چیت کی۔