پینٹنگ، مجسمہ سازی، گرافک آرٹس کی نمائش
لاہور (کلچرل رپورٹر) آرٹسٹس ایسوسی ایشن پنجاب نے پینٹنگ، مجسمہ سازی اور گرافک آرٹس کی 28ویں سالانہ نمائش 2014ء کا اہتمام کیا ہے جس کی افتتاحی تقریب 29 جنوری کو سہ پہر چار بجے الحمرا آرٹ گیلری میں ہو گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف افسانہ نگار اور کالم نگار انتظار حسین ہوں گے۔