حکیم بشیر احمد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی
لاہور (پ ر) معروف طبیب حکیم بشیر احمد مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ گزشتہ شام مزنگ لاہور میں ادا کی گئی۔ مرحوم حکیم طاہر قیوم کے ماموں تھے۔ غائبانہ نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی سماجی شخصیات، عزیز و اقارب اور اطباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔