• news
  • image

فیول ایڈجسٹمنٹ، بجلی ایک روپیہ 8 پیسے یونٹ مہنگی

اسلام آباد (خبر نگار) نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1روپیہ 8پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صارفین سے اضافی رقم فروری کے بلوں میں وصول کی جائیگی۔ نیپرا کے مطابق اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 75پیسے فی یونٹ نومبر کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 33پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ اکتوبر اور نومبر میں تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کو 8ارب 16کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی۔ تقسیم کار کمپنیاں فروری کے بلوں میں صارفین سے  8ارب روپے اضافی وصول کریں گی۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق 50یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین اور کراچی الیکٹرک پر نہیں ہو گا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن