پاکستان نے کمانڈر ملا منصور داداللہ کو رہا کر دیا‘ افغان طالبان کی تصدیق
پاکستان نے کمانڈر ملا منصور داداللہ کو رہا کر دیا‘ افغان طالبان کی تصدیق
کابل / اسلام آباد (آئی این پی) افغان طالبان نے پاکستان کی جانب سے اہم افغان طالبان کمانڈر ملا منصور داداللہ کو رہا کرنے کی تصدیق کردی۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملا منصور داد اللہ جو پاکستان کی ایک جیل میں قید تھے کو 27 جنوری کو رہا کر دیا گیا۔پاکستانی وزارت خارجہ نے7 ستمبر 2013 کو طالبان کمانڈر ملاداداللہ کے بھائی کو رہا کرنے کا اعلان کیاتھا تاہم اس وقت انکے خاندان اور دیگر قریبی ساتھیوں کی رہائی کے بارے میں تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ ملا منصور اللہ رہائی کے بعد جلد ہی اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد سے رابطہ کریں گے تاہم ابھی وہ اپنے خاندان میں دوبارہ شامل نہیں ہوئے ۔ایک اور طالبان ذرائع نے بھی ملا منصور داداللہ کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے عمل کو مضبوط بنانے کی خاطر 7 سمبر 2013 کو طالبان قیدیوں ملامنصورداداللہ ،سید ولی ،عبدالمنان ،کریم آغا،شیر افضل ،گل محمد اور محمدزئی کورہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس وقت رہا کئے جانے والے سات افغان قیدیوں میں سے 6 کی تصدیق ہوئی تھی تاہم ملا منصورداداللہ کی رہائی کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی ۔ملا منصور داداللہ نے اپنے بھائی جنھیں مئی 2007 میں غیر ملکی فوجیوں نے ہلاک کردیا تھا کی جگہ لی تھی۔