• news
  • image

ہری پور: این اے 19 کے 7 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ ووٹنگ، عمر ایوب کامیاب

ہری پور (نامہ نگار) حلقہ این اے 19 ہری پور کے 7 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار و سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان نے پاکستان تحریک انصاف کے معطل رکن قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر راجہ عامر زمان کو 595 ووٹوں سے شکست دے دی اور اس طرح عمر ایوب مجموعی طور پر 622 ووٹ کی برتری حاصل کر کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔ گیارہ مئی 2013 ء کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 19 ہری پور سے پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر راجہ عامر زمان مسلم لیگ ن کے امیدوار عمر ایوب خان کے مقابلے میں فتح حاصل کر کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے تھے تاہم عمر ایوب خان نے اپنے انتخابی حریف پر دھاندلی کے الزامات عائد کر کے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا جس پر یہ کیس الیکشن ٹربیونل کو ریفر کیا گیا جہاں عمر ایوب خان کا مؤقف درست قرار دیتے ہوئے حلقہ این اے 19 ہری پور کے سات متنازعہ پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کے احکامات جاری کئے گئے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن