یوم جمہوریہ پر 2 ہزار سائبر حملے، بھارتی ہیکرز نے 100 پاکستانی ویب سائٹس ہیک کر لیں
لندن (نوائے وقت رپورٹ) یوم جمہوریہ پر پاکستانی ہیکرز نے بھارتی ویب سائٹوں پر سائبر حملے کئے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہیکرز نے بھارتی ویب سائٹوں پر 2 ہزار حملے کئے۔ پاکستانی ہیکرز نے بھارتی فنکاروں کی ویب سائٹس، سنٹرل بنک آف انڈیا کی ویب سائٹ کو نشانہ بنایا۔ بھارتی ہیکرز نے گذشتہ روز 100 پاکستانی ویب سائٹس ہیک کر لیں۔