• news

ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے فوری کارروائی کی جائیگی: جنرل راحیل

لاہور+ اسلام آباد (خبرنگار+ ثناء نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہر قسم کے خطرے سے نبٹنے اور پاک فوج کی آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ دور امن میں کی گئی بہترین تیاریاں ہی امن کی ضمانت ہیں۔ ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے فوری کارروائی کی جائیگی۔ وہ ’’ٹلہ رینج‘‘ جہلم میں پاک فوج کی مشقوں میں شامل جوانوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ مشقوں میں لاہور کور کے دستوں اور پاکستان ائر فورس کے طیاروں نے حصہ لیا۔ جنرل راحیل شریف ٹلہ رینج پہنچے تو کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نے ان کا استقبال کیا۔ جنرل راحیل شریف کو جنگی مشقوں کے مقاصد اور اہداف کے بارے میں فیلڈ کمانڈرز نے بریفنگ دی۔ جنرل راحیل شریف نے مشقوں میں حصہ لینے والے فوجی دستوں کی صلاحیتوں اور مورال کی تعریف کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن