امریکی سفارتکاروں سمیت غیرملکیوں پر حملے کا خدشہ ‘وزارت داخلہ کی صوبوں کو سکیورٹی انتظامات سخت کرنیکی ہدایت
لاہور (آئی این پی) پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں امریکیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں پر دہشت گردی کے حملوں کے خدشات کے پیش نظر وفاقی وزارت داخلہ نے سکیورٹی انتظامات فول پروف کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے چاروں صوبوں کو بھجوائے جانے والے ایک مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارت کاروں سمیت دیگر ممالک کے سفارت کاروں اور عام غیر ملکی شہریوں پر دہشت گردوں کے حملوں کا خدشہ ہے اس لئے ان کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے جس کے بعد چاروں صوبوں میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔