امریکی پادری کو بچوں سے زیادتی پر 58برس قید
فلوریڈا (اے پی اے) امریکی عدالت نے برازیل میں فرائض کی انجام دہی کے دوران بچوں کے ساتھ زیادتی اور ان کی غیراخلاقی تصاویر بنانے کے الزام میں پادری کو 58سال قید کی سزا سنا دی۔ نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے 45سالہ وارن اسکوٹ کینل کے لیپ ٹاپ سے بچوں کی 940غیراخلاقی تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔