’’اسکے بغیر کسی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ‘‘چیف جسٹس کی شریف الدین پیرزادہ کو کرسی کی پیشکش
اسلام آباد(آن لائن) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ایمرجنسی کیس میں پرویز مشرف کے وکیل شریف الدین پیرزادہ کو دلائل میں آسانی اور بیٹھنے کیلئے کرسی کی پیشکش کی اور کہا کہ اسکے بغیر کسی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو اس پر شریف الدین پیرزادہ نے کہا کہ بہت بہت شکریہ‘ انہیں کرسی کے سہارے کی ضرورت نہیں وہ اپنی ٹانگوں کی مدد سے باآسانی کھڑے ہیں اور دلائل دینے میں آسانی محسوس کرتے ہیں۔