• news

ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں: اقوام متحدہ

نیویارک (این این آئی) اقوام متحدہ نے بھی پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کو ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت ان کے سامنے واضح کرچکی ہے کہ ڈرون حملے اس کی رضا مندی سے نہیں ہو رہے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق اور انسداد دہشت گردی کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بین ایمرسن کی قیادت میں ٹیم نے ڈرون حملوں میں ہلاکتوں سے متعلق تحقیقات کیں۔ اقوام متحدہ کی ٹیم کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ٹیم کی معاونت کرنے والے ایک پاکستانی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے تفتیشی ماہرین کو ایسے 25 کیسز کی رپورٹ دی ہے کہ جن میں عام لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن