• news

غیر قانونی طور پر ایران داخل ہونیوالے 31 پاکستانی گرفتار‘ لیویز کے حوالے

چاغی (آن لائن) پاکستان ایران بارڈر سے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونیوالے 31 پاکستانی باشندوں کو ایرانی حکام نے گرفتار کر کے لیویز کے حوالے کردیا۔ گزشتہ روز پاکستان ایران بارڈر سے غیرقانونی طور پر ایران میں داخل ہونیوالے31 پاکستانی باشندوں کو ایرانی سکیورٹی فورسز کے عملے نے لیویز تفتان کے حوالے کردیا۔ مذکورہ افراد ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔ گرفتار افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات کے ایران میں داخل ہورہے تھے جن کا تعلق صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن