• news

گلگت بلتستان میں 59 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے‘ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد ( آئی این پی ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت  بلتستان کا اجلاس باز محمد خان کی صدارت میں ہوا جس میں میں  بتایا گیا ہے گلگت  بلتستان سے 59 ہزار میگاواٹ بجلی اور صرف دریائے سندھ سے 45 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں جاری بجلی کے منصوبوں سے 8671 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائیگی۔ اگر موثر پالیسی کے مطابق دونوں منصوبوں پر کام کیا جائے تونہ صرف ملکی ضرورت کو پورا کیا جاسکتا ہے بلکہ کثیر تعداد میں زر مبادلہ کمانے کے ساتھ ملک میں پانی کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر شاہراہ ریشم کو محفوظ بنانے کیلئے 1500 افراد پر مشتمل ایک سپیشل فورس تیار کی جارہی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن