• news

راولپنڈی ریجن قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا چیمپئن بن گیا

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ مےں راولپنڈی نے اسلام آباد کو 228 رنز سے شکست دے کرفائنل اپنے نام کرلیا ۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ کے آخری روز اسلام آباد نے راولپنڈی کی ٹیم کے خلاف435 رنز کے ہدف کے تعاقب مےں پانچ وکٹوں پر 99 رنز پر دوبارہ اپنی اننگز کا آغاز کیااس موقع پراسلام آباد کوشکست سے بچنے کے لئے مزےد 336 رنز درکار تھے ۔ آخری روز کھیل کے آغاز پر ہی اسلام آباد کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب 114 رنز پر شہزاد اعظم آو¿ٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ ان کے آو¿ٹ ہوتے ہی کوئی بھی بلے باز راولپنڈی کے گیند بازوں کی نپی تلی باولنگ کا سامنا نہ کرسکا اور پوری ٹیم 206 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔ عماد وسیم 49 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے ۔ راولپنڈی کی جانب سے اختر ایوب نے 67 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ حسیب اعظم اور ناصر ملک نے دودو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔بہترین کارکردگی پر راولپنڈی کے کھلاڑی شعیب ناصر کو مین آف دی میچ کا ایواڈ دیا گیا۔ فائنل میچ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ انتحاب عالم تھے جنھوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں کیش پرائز تقسیم کئے ۔ٹورنامنٹ کی فاتح راولپنڈی .2,500,000 جبکہ رنر اپ اسلام آباد کی ٹیم کو .1,500,000کی انعامی رقم ملی۔ٹورنامنٹ کا بہترین بلے باز کا اعزاز پشاور ریجن کے اسرا اللہ،بہترین با¶لر کا اعزاز راولپنڈی کے ناصر ملک کے نا م رہا جبکہ بیسٹ آ¶ٹ سٹینڈنگ کا انعام اسلام آباد ریجن کی ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم کے نام رہا تینوں کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر پچاس پچاس ہزار کیش پرائز حاصل کیا۔

 

ای پیپر-دی نیشن