وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان اولمپک کے عہدیداروں کو طلب کر لیا دونوں گروپس کے چار چار ارکان میٹنگ میں شامل ہونگے، مسئلے کا حل تلاش کیا جائیگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری نے پاکستان اولمپک کا معاملہ حل کرنے کے لئے دونوں گروپس کے چار چار ارکان کو جلد ایک مرتبہ پھر اسلام آباد بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے پی او اے کے مسئلے کے حل کے لئے وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری کو فری ہینڈ دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی متوازی تنظیم سیکرٹری آئی پی سی کو پی او اے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کو عہدے سے ہٹانے کی بات کرتے رہے تاہم سیکرٹری آئی پی سی نے دونوں جانب سے موقف سننے کے بعد اگلا لائحہ عمل تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔ جس میں آئی او سی سے پاکستان کے معاملے کے حل کے لئے مزید مہلت مانگی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری آئی پی سی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا معاملہ جلد سے جلد حل کرنا چاہتے ہیں، اسی سلسلہ میں دونوں گروپس سے چار چار نمائندوں کو بلا کر حل تلاش کیا جائے گا۔