بگ تھری پر بھارت نے لالچ دیا موقف پرڈٹے رہے :ذکاءاشرف
لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ بگ تھری کا معاملہ وقتی طور پر ٹل گیا، ہم پر بھی شدید دبا ﺅتھا لیکن بنگلہ دیش کی طرح جھکنے سے انکار کردیا۔غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق دبئی میں ذکا اشرف نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے اجلاس میں جنوبی افریقہ ، سری لنکا اور پاکستان نے مضبوط موقف اپنایا جس کی وجہ سے بگ تھری کا معاملہ وقتی طور پرٹل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہم پر دبا ﺅڈالا گیا تھا، بنگلہ دیش جھک گیا لیکن وہ نہیں جھکے۔ذکا اشرف نے مزید کہا کہ بھارتی بورڈ نے لالچ دیا لیکن اس کے لالچ میں نہیں آئے، وطن واپسی پر پیٹرن چیف وزیر اعظم محمد نواز شریف کو اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔