• news

فوج بلوچستان میں پولیس کی استعداد میں اضافے کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی: آرمی چیف

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج بلوچستان پولیس کی استعداد کار بڑھانے میں مدد کرے گی۔ پولیس کی استعداد کار میں بہتری سے بلوچستان میں امن قائم ہو گا۔ تربیت حاصل کرنے والے اہلکار دہشتگردی کے خاتمے میں کردار ادا کریں گے۔ جنرل راحیل شریف نے تربیتی معیار اور اہلکاروں کے جذبے کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ میں فوجی تربیتی ادارے کا دورہ کیا۔ ادارے میں بلوچستان پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تربیت دی جاتی ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ فوج بلوچستان میں پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ امید ہے تربیت یافتہ جوان صوبے میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ بلوچستان پولیس، کانسٹیبلری کی تربیت کے لئے رواں سال مزید تین تربیتی کورسز کرائیں گے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے تربیتی کورس کے معیار کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن