وزیراعظم اور زرداری کا اکٹھے فضائی سفر، اہم سیاسی فیصلے، مذاکراتی کمیٹی پیپلز پارٹی کی قیادت سے بھی ملے گی ‘زرداری نے بلاول کو بیان بازی سے روکنے کا یقین دلایا
کراچی (وقت نیوز) وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ اکٹھے فضائی سفر کیا۔ اس دوران اہم سیاسی فیصلے اور مختلف موضوعات پر بات ہوئی۔ دونوں رہنمائوں میں طے ہوا کہ طالبان سے مذاکراتی کمیٹی جلد پارٹی کے چیئرمین اور قائد حزب اختلاف سے ملاقات کرے گی۔ نواز شریف نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے دوران بلاول بھٹو زرداری بیان بازی سے گریز کریں۔ آصف زرداری نے طالبان سے مذاکرات کے دوران بیان بازی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں نے سفر کے دوران دہشت گردی، امن و امان کی صورتحال اور وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو فنڈ روکنے، کراچی آپریشن جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی ہم آہنگی کو بہتر بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔