اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی 4 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے عوام پربجلی گراتے ہوئے 200 سے زائد یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے سبسڈی ختم کرکے صارفین پر 300 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی منظوری دیدی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ 200 سے زائد یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں کو سبسڈی نہیں دی جائیگی۔ یہ سبسڈی ختم ہونے کے بعد 200 سے زائد یونٹ استعمال کرنیوالے گھریلو اورکمرشل صارفین سے 300 ارب روپے حاصل ہوں گے اور بجلی تقریباً 4 روپے فی یونٹ مہنگی ہوجائیگی۔