• news

جسٹس دوست محمد نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

اسلام آباد(آن لائن) جسٹس دوست محمد خان نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا‘ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی جہاں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاء سمیت دیگر اہم اور اعلی عہدوںپر فائز شخصیات نے شرکت کی۔ جسٹس دوست محمد خان اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔ سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی جس پر ان کی بطور جسٹس سپریم کورٹ تعیناتی ہوئی ہے۔ جسٹس دوست محمد  کی سپریم کورٹ میں تقرری کے بعد سینئر ترین جج جسٹس میاں فصیح الملک کو پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا ہے۔  جسٹس میاں فصیح الملک نے پشاور ہائی کورٹ کے 21 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی تقریب میں گورنر خیبر پی کے شوکت اللہ نے جسٹس فصیح الملک سے حلف لیا۔

ای پیپر-دی نیشن