• news

عرفان صدیقی کے برادر نسبتی انتقال کر گئے، وزیراعظم اور دیگر کا اظہار تعزیت

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی امور عرفان صدیقی کے برادر نسبتی آصف جمیل طویل علالت کے بعد جمعہ کی شام راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح گیارہ بجے ان کی رہائش گاہ ڈھوک کالا خان سکس روڈ پر ادا کر کے نیو کٹاریاں کے قبرستان میں سپردخاک کیا جائیگا۔ وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اور دیگر حکومتی شخصیات نے برادر نسبتی کے انتقال پر عرفان صدیقی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
عرفان صدیقی/ برادر نسبتی

ای پیپر-دی نیشن