گلگت: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ ڈائریکٹر زراعت فضل الرحمن محفوظ رہے ڈرائیور زخمی، اہلسنّت کی احتجاجی ریلی
گلگت (نامہ نگار) ڈائریکٹر محکمہ زراعت فضل الرحمن قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ ڈرائیور احمد خان گردن میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔انکی گاڑی پر جمعہ کی صبح یونیورسٹی روڈ پر واقع دفتر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔اہلسنت والجماعت پاکستان کے سینکڑوں کارکنوں نے واقعہ کیخلاف کلمہ چوک پر احتجاج کیا۔ اہلسنت والجماعت گلگت کے رہنما¶ں مولانا فراز احمد‘ ناصر الدین‘ حمایت اﷲ اور جے یو آئی کے منہاج الدین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین دن کے اندر ملزموں کی گرفتاری نہ ہونے کی صورت میں گلگت بلتستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔
ڈائریکٹر زراعت