• news

جاپانی پولیس افسر ایک ہی نشست میں 15برگرکھانے پر مجبور

ٹوکیو (اے ایف پی) جاپان میں ایک پولیس سارجنٹ نے اس بناءپر استعفیٰ دیدیا ہے کہ اسے اپنے ساتھیوں کو سخت جان بنانے کیلئے انہیں ایک ہی وقت میں 15برگرکھانے پر مجبور کرنے کا کہا گیا تھا۔ 40 سالہ سارجنٹ نے اوساکا میں 25 دسمبر کو اپنے عہدے کو چھوڑا۔ رپورٹ کے مطابق اس نے اپنے چار جونیئر آفیسر کو ایک ہی نشست میں 15برگر، نوڈلز کے 4بڑے کپ، یا 3سے 4لٹر دودھ پینے پر مجبور کیا تھا۔
15برگر کھانے پر مجبور

ای پیپر-دی نیشن