پیمرا کے چیئرمین چودھری رشید سے اختیارات واپس، 3 رکنی کمیٹی قائم
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین چودھری رشید احمد اور ممبر ایگزیکٹو رائو تحسین علی خان سے تمام اختیارات واپس لئے گئے۔ اس مقصد کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی جو انکے اختیارات استعمال کریگی۔ اس بات کا فیصلہ اتھارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر نذیر سعید نے چیئرمین پیمرا کیخلاف فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں پرویز راٹھور، اسرار احمد عباسی اور چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شامل ہیں۔