• news

توہین رسالت، برطانوی شہری کو سزائے موت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر

اسلام آباد (اے ایف پی) راولپنڈی میں ایک عدالت کی جانب سے توہین رسالت پر سزائے موت دئیے جانے والے ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے وکیل نے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ 69سالہ اصغر پر الزام تھا کہ اس نے اپنے خطوط میں خود کو پیغمبر اسلام کہا تھا۔ وکیل نے بتایا کہ اس درخواست میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ دماغی خلل میں مبتلا ہونے والے شخص کو قانون میں دی گئی رعایت کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ وہ 2010ء میں برطانیہ میں پیرانائڈشینرو فرینیا نامی دماغی بیماری شناخت کئے جانے والے شخص کو دی جانے والی سزا پر تحفظات رکھتے ہیں۔ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ متعدد بار درخواست دئیے جانے کے باوجود عدالت نے برطانیہ کی جانب سے دئیے جانے والے اصغر کی دماغی بیماری کے واضح شواہد کو نظرانداز کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن