• news

طالبان کو مذاکرات کا آخری موقع دیا گیا مزید مہلت نہیں دینگے: خواجہ آصف

واشنگٹن (این این آئی) وفاقی وزیر پانی وبجلی و دفاع خواجہ آصف نے امید ظاہر کی ہے کہ پرویز مشرف ضرور اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا اور اس بارے میں کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے، حکومت بجلی وگیس بحران پر قابو پانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، امریکہ سے برابری کی سطح پر قریبی تعلقات چاہتے ہیں، طالبان کو مذاکرات کا آخری موقع دیا گیا ہے مزید مہلت نہیں دیں گے۔ گزشتہ روز امریکی اخبارسے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات حکومت کی ترجیحات میں شامل تھے، طالبان سے نمٹنے کیلئے بہت سے آپشن زیر غور تھے لیکن حکومت نے کوئی بھی ایساقدم اٹھانے سے اجتناب کیا جس کی مخالفت کی جاتی، اندرونی وبیرونی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیارہیں۔ ہمیں پاک فوج پر فخر ہے جنہوں نے قربانیاں دے کر ملکی دفاع کیا اورآج ہم اس ملک میں سکون کا سانس لے رہے ہیں، طالبان سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو بریفنگ دیگی۔

ای پیپر-دی نیشن