تحریک پاکستان کے کارکن حافظ یعقوب سپردخاک
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) معروف اسکالر‘ تحریک پاکستان کے گولڈمیڈلسٹ کارکن علامہ حافظ محمد یعقوب ہاشمی کو سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان سمیت متعدد کشمیریوں نے شرکت کی۔