’’عرب بہار‘‘ تحاریک نے لندن کو امیر ترین افراد کا مسکن بنا دیا
لندن (خصوصی رپورٹ) مشرق وسطیٰ میں ’’عرب بہار‘‘ نام سے جاری انقلابی تحاریک سے خطے کے لوگوں کی حالت بہتر ہونے کی بجائے مزید ابتر ہوتی جارہی ہے اور اسی وجہ سے بڑی تعداد میں امیر لوگ لندن اور دیگر یورپی ممالک میں بستے چلے جاتے ہیں اور اس وقت لندن امیر افراد کا سب سے بڑا مسکن بن چکا ہے۔ یہاں کروڑ پتی افراد کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 200 ہوگئی ہے۔