سکاٹ لینڈ نے کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرٹور نامنٹ جیت لیا
لنکولن(سپورٹس ڈیسک )سکاٹ لینڈ نے یو اے ای کو 41 رنزسے شکست دے کرآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرجیت لیا۔ فتح کے ساتھ ہی سکاٹش ٹیم نے ورلڈ کپ2015کے گروپ اے میں جگہ بنالی۔ پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں بھارت کے ساتھ گروپ بی میں ہوگی۔ لنکولن میں کھیلے گئے فائنل میں سکاٹ لینڈ نے 5 وکٹوں پر285 رنز بنائے۔ کپتان پریسٹن مومسن نے139 رنز کی قائدانہ اننگز کھیلی۔ منجولا گروگے نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ یو ای اے کی ٹیم 9 وکٹوں پر244 رنز بناسکی۔ وکٹ کیپرسواپ نیل پٹیل 99 رنزبناکرنمایاں رہے۔ این وارڈلا ، روب ٹیلر اور سفیان شریف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ فتح کے ساتھ سکاٹش ٹیم نے آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے گروپ اے میں آسٹریلیا، افغانستان ، نیوزی لینڈ، بنگلہ یدیش، انگلینڈ اورسری لنکا کوالیفائی کیا۔ جبکہ یو اے ای کی جگہ گروپ بی میں پاکستان، بھارت، آئرلینڈ، جنوبی افریقہ اورویسٹ انڈیزکے ساتھ بنی۔