پنجاب فلم سنسر بورڈ فعال، فلمسازوں ڈسٹری بیوٹرز، امپورٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب فلم سنسر بورڈ فعال ہونے سے فلمسازوں، ڈسٹری بیوٹرز اور امپورٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہیں فلمیں سنسر کرانے کیلئے اسلام آباد کا سفر نہیں کرنا پڑتا۔ گذشتہ روز پنجاب فلم سنسر بورڈ نے ایک انگریزی فلم سنسر کی۔