ملک و قوم کا مستقبل محفوظ بنانا حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہے: خرم روحیل
لاہور (پ ر) مسلم لیگ کے رہنما و چیئرمین پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور خرم روحیل اصغر و سینئر نائب صدر پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور فیصل عدنان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ملک بھر میں عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، میاں برادران عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ مقوم و قوم کا مستقبل محفوظ بنانا ہی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور جلد پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا۔