قومی معیشت کو بیمار کرکے مشرف علاج کیلئے بیرونی ملک نہیں جا سکتے: عامر نواب
لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہورکے نائب صدر عامر نواب خان نے کہا ہے کہ قومی معیشت کوبیمار کرکے پرویز مشرف علاج کیلئے امریکہ نہیں جاسکتے ۔پرویزمشرف کی خوش فہمی پرتعجب ہوتا ہے ،وہ کس بنیادپرعلاج کیلئے عدلیہ سے رحم کی بھیک مانگ رہے ہیں۔وہ شعبدہ بازی چھوڑیں اورفیصلے کاانتظارکریں۔ پرویز مشرف نے کوئی کانچ کابرتن نہیں بلکہ پاکستان کامتفقہ آئین توڑا ہے ،وہ کسی رعایت یارحم کے مستحق نہیں ہیں۔