مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی نومنتخب رکن قومی اسمبلی ملک عزیر سے ملاقات‘ کامیابی پر مبارکباد
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی ملک عزیر احمد اور سابقہ وفاقی وزیر سمیرا ملک سے پیل پیراں علاقہ کے پارٹی کارکنوں نے ایم این اے ہائوس جوہر آباد میں ملاقات کی۔ پیر تصدق حسین شاہ کی زیر قیادت پیر ثقلین شاہ، پیر مسرت شاہ، پیر وقار شاہ، پیر مطیع الرحمان، پیر ہارون شاہ، پیر ادریس شاہ و دیگر کارکنوں پر مشتمل وفد نے نومنتخب رکن قومی اسمبلی ملک عزیر احمد کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر پیر تصدق حسین شاہ نے توقع ظاہر کی کہ ملک عزیر کی کامیابی علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے نیک شگون ثابت ہو گی۔