کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے سے توانائی بحران جلد ختم ہو جائے گا: حاجی شفیق گجر
لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کے سیاسی و سماجی رہنما انجمن دکانداران یو سی 90 کے صدر حاجی شفیق گجر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی عوامی حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے پنجاب میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی حکمت عملی اپنا لی ہے۔ جس سے صورتحال کی مثبت تبدیلی ممکن ہو سکے گی۔ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے کوئلے کے 2 پاور پلانٹ لگا رہی ہے جس سے 660 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔