تحریک دعوت توحید کی آگہی مہم، آج لاہور پریس کلب میں سیمینار ہو گا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت توحید نے توحید آگہی مہم شروع کر دی۔ اس سلسلے میں آج لاہور پریس کلب میں سیمینار اور پرامن مظاہرے کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ بات تحریک دعوت توحید پاکستان کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو جائے۔ علماء ا فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کریں۔ میاں جمیل نے کہا کہ آج لاہور پریس کلب میں عقیدہ سیمینار میں تمام مذہبی جماعتوں کے جید علماء خطاب کریں گے اور کسی کو تنقید کا نشانہ بنائے بغیر عقیدہ توحید کے بارے میں آگاہ کریں گے۔