• news

طالبان کیساتھ مذاکرات ناکام ہوئے تو حکومت کو بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑیگا: خورشید شاہ

سکھر (آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین برطانوی شہری ہیں اور انکے خلاف ہونے والی تحقیقات برطانیہ کا اندرونی معاملہ ہے۔عدالت کی جانب سے مشرف کی پیشی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اس سے قبل ما ضی میں دو منتخب وزیر اعظم بھی عدالت میں پیش ہو چکے ہیں  ۔پیپلز پارٹی نے عدلیہ کے ہر فیصلے کو دل سے تسلیم کیا اور یہ اس کی ایک مثال ہے ،آج جب  عدلیہ پرویز مشرف کو بلا رہی ہے تو انہیں بھی پیش ہو نا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کے ہر اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں جس سے ملک کی سلامتی اور استحکام میں اضافہ ہو۔تھر کول منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم نواز شریف اور آصف علی زرداری کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا جانا خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے، حکومت اور طالبان کے درمیان جو مذاکرا ت ہونے جارہے ہیں  اس کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں اگر خدانخواستہ مذاکرات نا کا م ہوئے تو  میا ں نواز شریف اور انکی حکومت کو بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑیگا ۔

ای پیپر-دی نیشن