پنجاب کابینہ کا اجلاس ساڑھے 4 گھنٹے سے زائد جاری رہا
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پنجاب کا بینہ کا اجلاس ساڑھے 4گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ تین بڑے شہروں میں میٹروبس پراجیکٹ شروع کرنے کے فیصلے کو کابینہ اراکین نے سراہتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہیں اور یہ منصوبے تینوں شہروں کے عوام کیلئے ایک تحفے سے کم نہیں۔ اجلاس کے دوران نماز ظہر کی اذان کے احترام کے باعث خاموشی اختیار کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے میٹروبس پراجیکٹس، لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے نظام اور کوئلے سے بجلی کے حصول کے منصوبوں کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھ رہا ہے۔ ارکان اسمبلی اور سرکاری حکام محنت اور جذبے کے ساتھ فرائض منصبی ادا کریں۔ اس موقع پر
وزیراعلیٰ نے یہ شعر بھی پڑھا؎
جب اپنا قافلہ عزم و یقین سے نکلے گا
جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا