قصور: بدچلنی کا شبہ، ٹوکے کے وار کر کے بیٹی کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار
قصور(نامہ نگار) ٹبی کمبواں قصور میں بد چلنی کے شبہ کی بناء پر باپ سے اپنی جواں سالہ بیٹی کو ٹوکے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تھانہ بی ڈویژن قصور پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا ہے۔ منظور احمد کو شک تھا کہ اسکی بیٹی غلام فاطمہ نے محلے کے ایک لڑکے شان الٰہی سے ناجائز تعلقات استوار کر رکھے تھے۔ منظور احمد نے غلام فاطمہ کو منع کیا مگر وہ اپنی ضد پر قائم رہی۔ وقوعہ کے روز غلام فاطمہ مبینہ اپنے آشنا کے ساتھ گھر سے فرار ہونے کی کوشش میں تھی اس کے والد منظور احمد نے اسے پکڑ کر ٹوکے کے وار کرکے قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔