• news

چیئرمین پیمرا چودھری رشید کی طرف سے غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کی جانب سے 100سے زائد غیر قانونی بھرتیاں کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست پیمرا کے11 سینئر آفسران کی جانب سے دائر کی گئی ہے درخواست گذاروں میں سابق اور قائم مقام چیئرمین پیمرا عبدالجبار، جنرل منیجر لیگل ناصر ایاز، جنرل منیجر پیمرا ڈاکٹر مختار، ڈی جی پالیسی اشفاق جمانی وغیرہ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن