• news

نصیرآباد، بارودی سرنگ دھماکہ، ڈیرہ اللہ یار میں گیس پائپ لائن اڑا دی

کوئٹہ (آئی این پی+ آن لائن) بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں پولیس تھانہ چھتر کی حدود شاپور کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں تین خواتین عظیمی، وارائی اور بی بی گولان سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دریں اثنا ڈیرہ اللہ یار کے قریب گوٹھ نور خان بگٹی کے مقام پر نامعلوم افراد نے شکارپور سے کوئٹہ جانیوالی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ سے اڑا دیا زوردار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکہ کے باعث پائپ لائن کا چار فٹ ٹکڑا اڑ گیا۔ واقعہ کے بعد ڈیرہ اللہ یار پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پی پی ایل انتظامیہ کے مطابق دھماکے سے تباہ شدہ پائپ لائن میں گزشتہ دو سال سے گیس فراہمی بند تھی۔

ای پیپر-دی نیشن