آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے وزیر خزانہ کی قیادت میں معاشی ٹیم دبئی پہنچ گئی
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے پاکستان کی معاشی ٹیم دبئی پہنچ گئی۔ معاشی ٹیم میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سیکرٹری وقار مسعود شامل ہیں۔ آئی ایم ایف پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لیگا۔ جائزہ مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کو 54 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط دیگا۔