• news

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پیدل چلنے والوں کا قافلہ خانیوال پہنچ گیا

 خانیوال (آئی این پی) لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پیدل چلنے والوں کا قافلہ خانیوال پہنچ گیا۔ لاہور موڑ پر انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ لانگ مارچ میں شامل خواتین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کے لاپتہ افراد کی بازیابی کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ماما قدیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے ضلع خضدارسے قبروں سے ملنے والی نعشیں لاپتہ افرادکی ہیں جن میں سے کچھ کی شناخت ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن