• news

صدر ممنون دیرینہ لیگی کارکن کو نہیں بھولے، فون کرکے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی

اسلام آباد (آن لائن) صدر ممنون حسین نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 24 سال سے کام کرنیوالے دیرینہ کارکن ملک عبدالمجیدآف وادی چٹھہ کو ٹیلیفون کر کے حیران کر دیا۔ صدر نے پارٹی کیلئے انکی خدمات کو سراہا او رکہاجلد ہی وہ دیرینہ کارکنوں کو ایوان صدر بلائیں گے۔ صدر نے ملک عبدالمجید کے مسائل بھی سنے اور انکے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر-دی نیشن