• news

کانفرنس کے دوران یوکرائن کے مسئلے پر امریکہ اور روس میں تلخی

برلن (بی بی سی)  جرمنی  کے شہر میونخ میں ایک سکیورٹی کانفرنس کے دوران عالمی طاقتوں کے درمیان یوکرائن  کے بحران پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔  اجلاس میں یورپی کونسل کے صدر نے کہا کہ یوکرائن کا مستقبل یورپ کے ساتھ ہے جبکہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا کہ امریکی حمایت یافتہ یوکرائن  جمہوریت کیلئے جدوجہد جاری رکھے گا۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی  لاوروف  نے مغربی ممالک پر یوکرائن مظاہروں کے حوالے سے  دوہرے معیار کا الزام عائد کیا۔ یوکرائن کے شہریوں کو مظاہروں پر اکسایہ جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن