وزیراعظم کی اسلام آباد میں مصروفیات، آج لاہور میں سینئر صحافیوں کی ملاقات ایک روز کیلئے موخر
لاہور (خبرنگار) وزیراعظم ڈاکٹر میاں نوازشریف کی وفاقی دارالحکومت میں مصروفیات کے باعث انکی آج لاہور میں سینئر صحافیوں سے ہونیوالی ملاقات کو ایک دن کیلئے موخر کردیا گیا۔ یہ ملاقات الحمرا ہال (شاہراہ قائداعظم) میں ہونا تھی مگر وزیراعظم کی اسلام آباد میں مصروفیت کے باعث انہیں آج صبح لاہور سے واپس اسلام آباد جانا ہے جس کی وجہ سے ملاقات کو موخر کر دیا گیا ہے۔