میرے پاس روڈ میپ موجود ہے، طالبان سے مذاکراتی عمل میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں: ڈاکٹر عبد القدیر خان
لاہور (این این آئی) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ وہ ملک و قوم کی خاطر طالبان سے مذاکراتی عمل میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے عبدالقدیر خان نے کہا کہ امن مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں لیکن اسکے لئے مسئلہ نیتوں کا ہے۔ ان کے پاس روڈ میپ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر پیشرفت ہو سکتی ہے۔