حکومت طالبان کا ایشو حل کرے، ورنہ ’’وہ‘‘ خود معاملات سنبھال کر ملک ٹھیک کرینگے: شیخ رشید
لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے حکومت خود طالبان کا ایشو حل کر لے ورنہ ’’وہ‘‘ مزید بربادی نہیں دیکھ سکتے وہ خود معاملات سنبھال کر ملک کو ٹھیک کرینگے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں کروڑوں کی کرپشن ہوتی رہی لیکن اب کروڑں نہیں اربوں کی کرپشن ہو رہی ہے۔ نواز شریف خود بحرانوں کو دعوت دے رہے ہیں، شریف برادران جس کو مال روڈ پر گھسیٹنے کی باتیں کرتے رہے اس کے ساتھ جپھیاں ڈال رہے ہیں، ملک کا مسئلہ پرویز مشرف نہیں دہشت گردی‘ مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔