• news

عراق میں بم دھماکے فائرنگ، 8 افراد ہلاک

بغداد (اے ایف پی ) عراق میں بم دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، بغداد، موصل اور دیگر علاقوں میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات، اور  فلوجہ میں آپریشن کے سبب جنگجوئوں،   سکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد مارے گئے۔ ادھر عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے دہشت گردوں کو شکست دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم القاعدہ کو عراق پر قبضے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن