• news

ڈنمارک پاکستان کیلئے برآمدات میں اضافہ چاہتا ہے: سفیر

سلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر نے کہا ہے پاکستان اہم ملک ہے۔ ڈنمارک اور پاکستان کے درمیان معاشی تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے سفارتخانہ کمرشل سیکشن قائم کر دیا گیا ہے۔ ڈنمارک آئندہ تین سال میں پاکستان کیلئے اپنی برآمدات میں 40فیصد اضافہ کرنا چاہتا ہے جبکہ پاکستان کو اپنی برآمدات بڑھانے کیلئے حکمت عملی بنانا چاہئے۔پاکستان میں سیکورٹی چیلنجز ڈینش سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہیں۔ اکنامک رپورٹرز کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈنمارک میں 25ہزار پاکستانی موجود ہیں جو دونوں ممالک کے دریمان رابطہ کا مضبوط ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔ ڈنمارک نے 2010ء میں ایک پروگرام شروع کیا تھا جس کا مقصد تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن